پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 6 فیصد کمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 6 فیصد تک فوری کمی کردی گئی ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں 6 فیصد تک فوری کمی کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے نئے کرایوں کی لسٹ جاری کروانے کا حکم دے دیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بہت جلد مزید کم ہو جائیں گی، صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ چند ہفتوں میں مزید 10 اضلاع میں الیکٹرک بسیں چلادی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں :ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا