ورلڈکپ میں شرکت کا جنون ،ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور

Apr 18, 2024 | 00:09:AM
ورلڈکپ میں شرکت کا جنون ،ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ویمن ورلڈ کپ گلوبل کوالیفائرز میں شرکت کیلئے اوشیانا کے ملک ’ونواٹو ‘کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق ونواٹو نے ایسٹ ایشیا پیسفک کوالیفائر میں جاپان کو شکست دے کر گلوبل کوالیفائر کےلیے جگہ بنائی اور اب ابوظبی میں آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ گلوبل کوالیفائرز منعقد کیا جا رہا ہے ،گلوبل کوالیفائر میں ونواٹو کے علاوہ نیدرلینڈز، زمبابوے، آئرلینڈ اور یو اے ای شامل ہیں،سری لنکا، تھائی لینڈ، اسکاٹ لینڈ، امریکا اور یوگنڈا کی ویمنز ٹیمیں بھی میں ایونٹ میں شریک ہیں۔ 

ونواٹو کی ٹیم کو بہتر سامان کےلیے ساڑھے 6سے 7ہزار ڈالرز درکار ہیں، رقم جمع کرنے کےلیے کرکٹ ایسوسی ایشن نے عوام سے فنڈز کی درخواست کردی،ونواٹو کرکٹ ایسوسی ایشن نے گو فنڈ می کے پورٹل پر فنڈز جمع کرنے کےلیے لنک بنادیا،ونواٹو کی قومی ویمن ٹیم کےلیے اب تک تین ہزار ڈالرز کا فنڈ جمع ہوا ہے، ونواٹو ویمن ٹیم کو درکار رقم کسی فل ممبر ٹیم کے کھلاڑی کی ایک میچ فیس کے برابر ہے۔