وٹس ایپ کا کمیونٹیز فیچر متعارف کرانے کااعلان

Apr 18, 2022 | 15:54:PM
وٹس ایپ کا کمیونٹیز فیچر متعارف کرانے کااعلان
کیپشن: وٹس ایپ کا نیا فیچر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وٹس ایپ کانیا فیچر دفاتر یعنی ورک پلیسز اور تعلیمی اداروں  کے لیے مفید ثابت ہو گا۔

وٹس ایپ کے  مرکزی ادارے میٹا  کی جانب سے جاری کردہ اعلان  کے مطابق کمیونٹیز کے لئے متعارف کرایا گیا ۔اس فیچر کے ذریعے 256  ارکان تک  محدود  گروپس پر پابندی ختم ہوجائے گی اور وہ  ایک ایسے نظام کا حصہ بن جائیں گے جہاں ایڈمنز ہزاروں افراد کی کیمونیٹی کو الرٹ بھیج سکیں گے۔ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ کمیونیٹیز فیچر بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہو گا۔

  وٹس ایپ کا نئے فیچر کے متعلق  کہنا ہے کہ عام صارفین کے لئے  فی الحال  اس کی قیمت مقرر کرنے کا ارادہ نہیں ہے، تاہم اداروں کے لیے پریمیئم سروس  مقرر کی جاسکتی ہے۔سپیمنگ اور ہیٹ سپیچ پر قابو پانے کے اقدام کے طور پر صارفین کمیونٹیز کو سرچ نہیں کر سکیں گے۔

کمیونٹیز کی لانچ سے قبل گروپ کے فیچرز میں متعدد تبدیلیاں لائی جائیں گی۔   وٹس ایپ نئے فیچرز میں میسیج فارورڈ کرنے کی لمٹ اور دیگر اینٹی ابیوز ٹولز استعمال کرے گا۔

نئی تبدیلیوں کے تحت وائس کالنگ میں اب 32 افراد شامل کیے جا سکیں گے۔ فائل شیئرنگ کا سائز دو جی بی تک بڑھا دیا جائے گا۔ میسیجز میں ایموجی ری ایکشنز شامل کیے جا سکیں گے اور ایڈمنز کو کسی بھی چیٹ میں سے ناپسندیدہ پیغامات ہٹانے کا اختیار مل جائے گا۔

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے  بھی  اعلان کیا تھا ک ہمیٹا فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام کے لیے کمیونٹی میسیجنگ فیچرز متعارف کرا رہا ہے۔

اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن 2.21.23.14 میں اپ ڈیٹ کے بعد اب صارفین ان کانٹیکٹس کا انتخاب کر سکیں گے جو ان کی پروفائل پکچر، لاسٹ سین اور اکاؤنٹ کی معلومات دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کابینہ کے نام فائنل۔ ترین گروپ اور پیپلزپارٹی کو کیا ملے گا؟

یادرہے وٹس ایپ نے پرائیویسی کی جدید سیٹنگز  پہلے ہی  متعارف  کراچکا ہے جس کے بعد صارفین اپنی پروفائل کی معلومات مخصوص رابطوں سے چھپا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان میں پہلی بارش۔ محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنادی