شعیب اختر نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی، مداحوں کی مبارکبادیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ،سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے سابق کرکٹر کی تصویر کو خوب پسند کیا اور عمرے کی ادائیگی پر انہیں مبارکباد دی ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شعیب اختر نے بیت اللّٰہ کے سامنے تصویر شیئر کرتے ہوئے عمرہ ادائیگی سے متعلق بتایا۔اپنے پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ الحمد اللّٰہ عمرہ ادا کر لیا ہے، اپنے ملک اور ان تمام لوگوں کیلئے دعا کی جو سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے سابق کرکٹر کی تصویر کو خوب پسند کیا اور عمرے کی ادائیگی پر انہیں مبارکباد دی ، صارفین نے دعائیہ پیغامات بھی تحریر کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:انوکھی عدالت،مدعی نے قبر میں اتر کر قرآن پاک پر ہاتھ رکھا اور چوری کا الزام لگا کر رقم وصول کرلی