کرکٹ اور سیاست ساتھ نہیں چل سکتے ہیں:چیئرمین پی سی بی

Sep 17, 2025 | 22:49:PM
کرکٹ اور سیاست ساتھ نہیں چل سکتے ہیں:چیئرمین پی سی بی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور (24 نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے  میچ ریفری کے اوپر ہمیں اعتراض تھا، اینڈی پائی کرافٹ نے ٹیم مینجر اور کوچ سے معافی مانگی ہے، آئی سی سی کو کہا ہے کہ ایک آزادنہ انکوائری کروائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا نجم سیٹھی اور رمیز راجہ کو مشاورت کے لئے بلایا تھا، مجھے اُمید  ہےاب ہم کرکٹ پہ فوکس کریں گے، ٹیم سے اُمید ہے آگے اچھا پرفارم کرے گی۔

شائقین بھی ٹیم کو سپورٹ کریں، ہمارا سلیکٹرز کا اچھا پینل ہے، کھیل کو سیاست سے بالاتر ہونا چاہئے۔ آئی سی سی سے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ انکوائری ہو گی تو آئندہ ایسا واقعہ نہیں ہو گا۔ 

یہ بھی پڑھیں :ہینڈشیک معاملے پر پاکستان کے مؤقف کی فتح