’’ٹو مچ وِد کاجول اینڈ ٹوئنکل‘‘ کا ٹریلر ریلیز ,بالی ودڈ ستاروں کیساتھ مزیدار ٹاک شو

Sep 17, 2025 | 17:58:PM
’’ٹو مچ وِد کاجول اینڈ ٹوئنکل‘‘ کا ٹریلر ریلیز ,بالی ودڈ ستاروں کیساتھ مزیدار ٹاک شو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پرائم ویڈیو کے نئے شو ’’ٹو مچ وِد کاجول اینڈ ٹوئنکل‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے جس میں بالی ووڈ کی بڑی اور اہم شخصیات کی جھلکیاں پیش کی گئی ہیں۔ ایک منٹ 50سیکنڈ کے ٹریلر میں بالی ووڈ کے بڑے ستارے سلمان خان، عامر خان، گووندہ، چنکی پانڈے، ورون دھون، عالیہ بھٹ ، وکی کوشل، کریتی سینن، جھانوی کپور اور کرن جوہر  کو باتیں کرتے  دکھایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کاجول نے اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے  کہا کہ ’’ یہ ایک مزیدار ٹاک شو ہے جس میں مَیں اور ٹوئنکل خوشگوار موڈ میں اپنے دوستوں سے بات چیت کریں گے۔ ہم وہ کر رہے ہیں جو ہمیں سب سے زیادہ پسند ہے۔ مداح ہمیشہ اپنے اسٹار کے بارے میں متجسس ہوتے ہیں۔ یہ حقیقی گفتگو سے پُر ہے۔  ٹوئنکل کھنہ نے کہا کہ ’’بہترین گفتگو ایماندارانہ اور مزاح سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس شو میں ریہرسل والے جوابات نہیں ہیں بلکہ بے ساختہ جواب ہیں۔ اس شو میں شخصیات وہ بھی کہہ بیٹھیں گے جو کبھی نہیں کہا۔ 

واضح  رہے کہ نئے شو ’’ٹو مچ وِد کاجول اینڈ ٹوئنکل‘‘ کے ٹریلر میں اکشے کمار، اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کی شخصیت کو چھپایا گیا ہے۔ یہ شو 25ستمبر سے پرائم ویڈیو پر ہر جمعرات کو دیکھایا جائے گا۔