ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو پورے ٹورنامنٹ سے ہٹایا جائے، پاکستان ڈٹ گیا

Sep 17, 2025 | 16:51:PM
ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو پورے ٹورنامنٹ سے ہٹایا جائے، پاکستان ڈٹ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دبئی میں آئی سی سی حکام کی بڑی بیٹھک جاری،ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو پورے ٹورنامنٹ سے ہٹایا جائے، پاکستان ڈٹ گیا۔ 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی مشکلات کا شکار ہے، پاکستان کو منانے کیلئے ثالثی کے ترلے کرنے لگے، متحدہ عرب امارات بورڈ کے اعلیٰ حکام کی ثالثی کیلئے کوششیں،ثالثی فریقین کا کہنا تھا کہ ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں، اسپانسرز اور براڈکاسٹرز کا سب کچھ داؤ پر لگا ہے،اگر پاکستان دستبردار ہوتا ہے تو تمام سٹیک ہولڈر کو شدید نقصان ہو سکتا ہے۔ 

  ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ ریفری کو ہٹانے کے اعلان تک پاکستان ٹیم کو ہوٹل قیام کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

 ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کے کھیلنے کے معاملے پر قائم ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان ہے، البتہ قومی کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت کی صورت میں معاملہ ختم ہوسکتا ہے،ذرائع کے مطابق اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت پر پاکستان ٹیم آج  یو اے ای کے خلاف میچ کھیلنے پر غور کرسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی ہے،ٹیم پلئیرز ابھی ہوٹل میں موجود ہیں پلیئرز اور انتظامیہ کی بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں اعلیٰ سطح پر مشاورت جاری ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سلمان نصیر، یگر عہدیدار میٹنگ میں موجود ہیں۔

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج دبئی اسٹیڈیم میں میچ شیڈول ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ کرمطالبہ کیا تھا کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان  ہونیوالے میچ میں جانبداری کا مظاہرہ کیا تھا ،اسلئے اسکو آئندہ پاکستان کے میچوں میں ریفری نہ لگایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی اداکارہ فلسطینیوں کےحق میں کھل کرسامنےآگئیں