جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے تعلقات :نیادعویٰ سامنے آگیا

Sep 17, 2025 | 15:35:PM
جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے تعلقات :نیادعویٰ سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے تعلقات کے حوالے سے نیادعویٰ سامنے آگیا۔
غیر ملکی میڈیاکی رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ مشہور پاپ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات اب بھی قائم ہیں۔ 


امریکی جریدے Us Weekly کے مطابق کئی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جولائی کے آخر میں ایک ساتھ ڈنر کرنے کے بعد بھی کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو رابطے میں ہیں اور ایک دوسرے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تاہم انہوں نے اس رشتے کو نجی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات ضرور ہیں مگر یہ رشتہ اس وقت ’’سنجیدہ‘‘ نہیں ہے کیونکہ کیٹی پیری اپنی’ ’لائف ٹائمز‘‘ ٹور میں مصروف ہیں اور جسٹن ٹروڈو کی بھی مصروفیات ہیں،تاہم ٹروڈو اور گلوکارہ اگلے چند ہفتوں میں ملاقات کر سکتے ہیں جس کی منصوبہ بندی سابق وزیراعظم نے کی ہے کیونکہ تب تک کیٹی کو ٹور سے بریک مل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

 یاد رہے کہ رواں سال 28 جولائی کو جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کو مونٹریال کے ماؤنٹ رائل پارک میں کیٹی اور ان کے پالتو کتے کے ساتھ واک کرتے ہوئے دیکھا گیاتھا، اسی رات انہوں نے ایک مشہور ریسٹورنٹ میں ڈنر بھی کیا تھا جس کی تصاویر وائرل ہوگئی تھیں۔