نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں آ گئیں، اپلائی کی آخری تاریخ کیا؟

Sep 17, 2025 | 15:29:PM
نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں آ گئیں، اپلائی کی آخری تاریخ کیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب پولیس نے نوجوانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے ’’ سب انسپکٹرز‘‘ کی اوپن میرٹ پر بھرتی کا اشتہار جاری کر دیاہے۔

اہلیت پر پورا اترنے والے امیدوار پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر اپلائی کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 2 اکتوبر 2025 ہے۔

مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 300 سب انسپکٹرز بھرتی کیئے جائیں گے ۔

اپلائی کرنے کیلئے کم سے کم اہلیت سیکنڈ ڈویژن میں گریجوایشن ہے ،لڑکوں کیلئے قد کی اہلیہ 5 فٹ 7 انچ جبکہ لڑکیوں کیلئے 5 فٹ 2 انچ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی