ریفری کو ہٹانے کے سوا راستہ نہیں، پی سی بی کا آئی سی سی کو دوبارہ خط، فیصلہ آج متوقع

Sep 17, 2025 | 15:07:PM
ریفری کو ہٹانے کے سوا راستہ نہیں، پی سی بی کا آئی سی سی کو دوبارہ خط، فیصلہ آج متوقع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )ایشیا کپ میں میچ ریفری تنازع اینڈی پائی کرافٹ کا نتازع شدت اختیار کر گیا اور پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد آئی سی سی کے پاس متنازع میچ ریفری کو ہٹانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بار پھر آئی سی سی کو خط لکھ کر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔

 پی سی بی نے اپنے جوابی خط میں سخت مؤقف اپناتے ہوئے آئی سی سی کے اس فیصلے کو مسترد کر دیا ہے جس میں میچ ریفری کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کا کہا گیا تھا۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے بقیہ میچز کا بائیکاٹ کر سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:سابق پاکستانی سٹار کرکٹ کے اینڈی پائی کرافٹ بارے مزید ہوشربا انکشافات

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اینڈی پائیکرافٹ کی نگرانی میں میچ نہیں کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے آئی سی سی کی انکوائری کو رسمی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور نہ ہی متعلقہ افراد سے رابطہ کیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان نے واضح کیا ہے کہ تمام تحفظات دور ہونے کے بعد ہی وہ میچ کھیلنے پر رضامند ہوگا اور فی الحال آئی سی سی کے پاس اینڈی پائیکرافٹ کو پاکستانی میچز سے ہٹانے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔