معروف فیشن انفلوئنسر،ٹک ٹاکر ماریان اِزاگیرے کی پراسرار موت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)میکسیکو کی معروف فیشن انفلوئنسر اور ٹک ٹاک اسٹار ماریان اِزاگیرے کئی دنوں تک لاپتہ رہنے کے بعد مشیواکان میں ایک ہوٹل سے برآمد ہوئیں، انہیں شدید طبی پیچیدگیوں کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئیں۔
23 سالہ ماریان یکم ستمبر کو لاپتہ ہوئیں اور پانچ دن بعد حکام نے انہیں موریلیا کے ایک ہوٹل سے بازیاب کیا۔
ہسپتال میں انہیں دماغی مفلوجی کا سامنا تھا، جس کے باعث وہ بچ نہ سکیں، حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ماریان کی آخری ویڈیو نے مداحوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا تھا، جس میں وہ اداس چہرے اور آنکھوں میں آنسو کے ساتھ کلاؤن میک اپ میں موسیقی پر لب ہلا رہی تھیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں وہ لکھتی ہیں: "میرے تمام وعدے تمہارے ساتھ جائیں گے، تم کیوں جا رہے ہو؟"
ماریان کے ٹک ٹاک پر 40 لاکھ سے زائد فالوورز تھے، جنہوں نے ان کی آخری ویڈیو پر حوصلہ افزائی کے پیغامات دیئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:کاریں، سگریٹ اور الیکٹرانک اشیاء مہنگی ہونے کا امکان،منی بجٹ کے خدشات بڑھنے لگے