بنوں کے 23 ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بنوں کے گاؤں خوجڑی کے 23 ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے، ایک ماہی گیر کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 22 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
بنوں سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ ماہی گیر 6 ستمبر کو مچھلیاں پکڑنے کے لیے گوادر سے عمان گئے تھے تاہم حادثے کا شکار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:’’ کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا ‘‘ خواجہ آصف کے انکشاف نے سب کو چونکا دیا
انہوں نے بتایا کہ ماہی گیروں کے لانچ کو حادثہ کمپریسر میں آگ لگنے کے باعث پیش آیا۔ ایک شخص کو قریبی بحری جہاز کے عملے نے بچا لیا جبکہ باقی 22 افراد کے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
ادھر ماہی گیروں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عمان میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہےہیں ، انہوں نے حکومت پاکستان اور حکومت عمان سے اپنے پیاروں کو تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔