کراچی کار سوار شہری کی فائرنگ،2 ڈاکو ہلاک، ایک شدید زخمی

Sep 17, 2023 | 11:44:AM
شہر قائد کے علاقے جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب کار سوار کی فائرنگ سے دو مبینہ ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، عینی شاہدین کے مطابق مبینہ موٹرسائیکل سوار ڈاکو کار سوار اور اس کی فیملی کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شہر قائد کراچی کے علاقے جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب کار سوار کی فائرنگ سے دو مبینہ ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، عینی شاہدین کے مطابق مبینہ موٹرسائیکل سوار ڈاکو کار سوار اور اس کی فیملی کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے۔

 کراچی آرام باغ تھانے کی حدود جامع کلاتھ مارکیٹ کے ایم سی اسکول کے قریب کار سوار نے موٹرسائیکل سوار 3 ڈاکوؤں کو گولیاں ماریں اور کچھ دیر موقع پر رکنے کے بعد فرار ہوگیا۔فائرنگ کی آواز سن کر برنس روڈ کے مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی جبکہ کچھ ہی دیر میں آرام باغ تھانے کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ 

پولیس کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر کار سوار نے 3 مبینہ ڈاکوؤں پر فائرنگ کی تھی، ایک ڈاکو موقع ہی پر ہلاک ہوا، فائرنگ کا زخمی دوسرا ڈاکو اسپتال میں دوران علاج چل بسا تھا، جب کہ تیسرے ڈاکو کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت میں نیپا وائرس اور مودی سرکار کی ناقص حکمتِ عملی, حکام وجہ معلوم کرنے میں ناکام

ادھر کراچی میں سپر ہائی وے سائٹ پر پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2 انتہائی مطلوب رہزنوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان سے دو پستول اور موٹر سائیکل ملی ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ ملزم حبیب اللہ اور علی سبزی منڈی جانے والے تاجروں سے لوٹ مار میں ملوث ہیں، ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، کورنگی ڈھائی نمبر کے قریب بھی فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے، سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل میں فائرنگ سے عثمان نامی شخص زخمی ہو گیا، جسے مبینہ طورپر لینڈ مافیا نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔