وفاقی حکومت نےارشدندیم کے کوچ پرپابندی کانوٹس لے لیا

Oct 17, 2025 | 15:31:PM
وفاقی حکومت نےارشدندیم کے کوچ پرپابندی کانوٹس لے لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کے کوچ  سلمان بٹ پر تاحیات پابندی کےمعاملے پروفاقی حکومت نےنوٹس لے لیا۔
وفاقی حکومت نے سلمان بٹ پر پابندی کے معاملے کی اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے پاکستان سپورٹس بورڈ کو فوری اور جامع انکوائری کی ہدایت کردی۔
ایتھلیٹکس فیڈریشن کے متنازع فیصلے کی وجوہات اور محرکات کی مکمل چھان بین ہوگی،پی ایس بی کو انکوائری رپورٹ سے وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کو آگاہ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں محدود سطح پر بسنت منانے کی تیاریاں
ایتھلیٹکس فیڈریشن نے سلمان بٹ پر تاحیات پابندی عائد کی تھی جبکہ سلمان بٹ نے فیڈریشن کے الزامات کو بے بنیاد اور انتقامی قرار دیتے ہوئے ارشد ندیم کی رہنمائی جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔