فلپائن میں صبح سویرے 6.2 شدت کا خوفناک زلزلہ

Oct 17, 2025 | 10:33:AM
فلپائن میں صبح سویرے 6.2 شدت کا خوفناک زلزلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فلپائن کے صوبہ سوریگاؤ دل نورٹے میں جمعہ کی صبح 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

شنہوا کے مطابق یہ اطلاع فلپائن کے ارضیاتی و آتش فشانی تحقیقاتی ادارے نے دی ہے۔

ادارے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 3 منٹ پر (2303 جی ایم ٹی) آیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی اور مرکز جنرل لونا کے جنوب مشرق میں تقریباً 13 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔

زلزلے کو ٹیکٹونک نوعیت کا قرار دیتے ہوئے ادارے نے بعد از زلزلہ جھٹکوں اور ممکنہ نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے مینڈاناؤ کے آس پاس کے علاقوں اور وسطی فلپائن میں بھی محسوس کیے گئے،فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:قطر کی ثالثی، پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات آج دوحہ میں ہوں گے