آٹے کا تھیلامزید50 روپے مہنگا کرنے کا عندیہ

Nov 17, 2021 | 10:40:AM
آٹے کا تھیلا مزید مہنگا، فائل فوٹو
کیپشن: آٹے کا تھیلا مزید مہنگا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب فلور  ملز ایسوسی ایشن نےعندیہ دیا کہ آٹے کا تھیلا مزید 50روپے مہنگا ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب ملک طاہر حنیف نے سربراہ فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کے ہمراہ لاہورمیں پریس کانفرنس کی۔پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے آئندہ ہفتے سے ہڑتال کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں آٹے کا تھیلا مزید 50 روپے مہنگا ہو جائے گا۔

 پریس کانفرنس میں چیئرمین پنجاب فلور ملز طاہر حنیف نے  حکومتی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گندم کا کوٹہ 12 بوری سے بڑھا کر 18 بوری فی رولر باڈی کیا جائے، گندم کے گرائنڈنگ چارجز پر نظرثانی کی جائے اور خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں میں سفید آٹے کے تھیلے کی ترسیل کی اجازت دی جائے۔

دوسری جانب سربراہ فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے نئی فلورملز کو گندم کوٹے کے مطابق دینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نےکہا کہ پچھلے سال ان دنوں 24 ہزار ٹن روزانہ سرکاری گندم فراہم کی جا رہی تھی، اب 18 ہزار ٹن روزانہ دی جا رہی ہے، ایک ہفتے میں معاملات طے نہ ہوئے تو آئندہ منگل سے ہڑتال کی جائے گی۔
 یہ بھی پڑھیں:    گلوکارفلک شبیر کو مداحوں نے کونسا نیا لقب دیاہے؟پوسٹ وائرل