نسرین جلیل کا وزیر اعظم کو خط ، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ 

May 17, 2025 | 19:41:PM
نسرین جلیل کا وزیر اعظم کو خط ، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ 
کیپشن: نسرین جلیل، وزیراعظم شہبازشریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شعیب مختار)ایم کیو ایم پاکستان کی سینئررہنما نسرین جلیل کاوزیر اعظم شہباز شریف کو خط ،تنخواہ دار اور متوسط طبقے پر ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ  کر دیا۔

خط کے متن میں کہا گیا ہےکہ حقیقی معاشی ترقی کا خواب غریب و متوسط طبقے کو فائدہ پہنچائے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،  جدت سے ہم آہنگ معاشی اصلاحات پر مبنی نظام وطن عزیز کا اہم تقاضہ ہے،  بدقسمتی سے سات دہائیوں سے زائد عرصے سے پاکستان میں آج بھی دو فیصد مراعات یافتہ طبقہ ہی فیضیاب ہوتا رہا ہے ۔

خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ  امیر مزید امیر ترین اور سفید پوش افراد بنیادی سہولیات زندگی تک سے محروم ہیں،مضبوط منظم اور مستحکم پاکستان کی راہ میں بڑی دیوار بنا ہوا ہے،  وزیراعظم صاحب آئندہ بجٹ کو عوامی امنگوں کا ترجمان بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف حصوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی