"اپنا کماؤ،اپنا کھاؤ"وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تاریخ رقم کر دی

نئے کاروبارکیلئے 23ارب 91کروڑ کے قرضے جاری، 6753 خواتین نے 3 ارب 42کروڑ کا قرض لیا

May 17, 2025 | 10:22:AM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تاریخ رقم کر دی،صرف 3ماہ میں 1لاکھ7ہزار سے زائد افراد کو 61 ارب روپے کے قرضے دیئے گئے اورپنجاب میں پہلی مرتبہ 90روز میں 57913نئے کاروبار شروع ہونے کا ریکارڈ بن گیا۔

نئے کاروبار شروع کرنے کیلئے 23ارب 91کروڑ روپے کے قرض جاری کئے گئے جس میں پہلی مرتبہ 6753 خواتین نے کاروبار چلانے کیلئے3 ارب 42کروڑ روپے کے قرضے لئے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے آسان کاروبار فنانس اورکارڈلون کیلئے زیر غور درخواستوں کا پراسیس جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا،ان کی ہدایت پر آسان کاروبار کارڈ اب واٹس ایپ کے ذریعے بھی ایکٹیو کیا جا سکے گا،وزیراعلی مریم نواز شریف نے ایکسپورٹ اور مینو فیکچرنگ سیکٹر لون کے لئے بھی پلان طلب کر لیا،

مریم نواز شریف نے کہاہے کہ آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پروگرام کسی صورت نہیں رکنا چاہیے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سے متعلق خصوصی اجلاس بھی ہوا جس میں میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی،ایم ڈی پی ایس آئی سی سارہ عمر نے آسان کاروبار سکیم پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت 3010افراد کو18ارب روپے کے قرضے جاری کیے گئے،چیف منسٹر آسان کاروبار کارڈ سکیم کے تحت ایک لاکھ4ہزار افراد کو43رب روپے کے قرض کا اجراء کیاگیا،چیف منسٹر آسان کاروبارفنانس کے لئے 74579درخواستوں میں سے 2505منظورکی گئیں جن کو،قرضے بھی مل گئے۔

چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس ٹیرٹو کے لئے12029 درخواستیں موصول،505منظور،قرضے مل گئے جبکہ چیف منسٹر آسان کاروبار کارڈ سکیم کے لئے 1380838 درخواستیں موصول ہوئین جن میں سے،104133 منظورہوگئیں۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے: محسن نقوی

ٹرانسپورٹیشن کاروبار کے لئے 1312افراد نے 3ارب 91کروڑ روپے کے قرض حاصل کئے،ٹریڈنگ اینڈ ڈسٹری بیوشن کے لئے 175افراد نے 3 ارب94 کروڑروپے کے قرض حاصل کئے

پروفیشن سروسزایگری کلچر، ڈیری،فوڈ،بیوٹیشن،آٹو،فرٹیلائزر،پیسٹی سائیڈ،اوردیگر کاروبار کے لئے بھی لون حاصل کرنے کا رحجان ہے،آسان کاروبا کارڈ کے ذریعے سروسزمہیا کرنے والے سب سے زیاد 61996افراد نے 26رب 13کروڑ روپے کے لون لئے،ٹریڈنگ کے لئے 24522افراد نے 10ارب 75کروڑ روپے کے قرض حاصل کئے،ایگری سمال بزنس کے لئے10699افراد نے 3ارب69کروڑ روپے کے قرض لئے۔