جسٹس گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں میڈیا پر پابندی عائد

May 17, 2023 | 12:40:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں میڈیا پر پابندی لگادی گئی ،میڈیا کے نمائندوں کو کورٹ میں جانے سے روک دیا گیا،میڈیا پر مقدمات کی سماعت کی کوریج کیلئے پابندی عائد کر دی گئی ۔

 اسسٹنٹ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ کمرہ عدالت میں صرف پانچ صحافی جا سکتے ہیں،صحافی نے سوال کیا کہ پہلے تیس صحافیوں کی اجازت دی تھی، آج صرف پانچ کیوں؟ اسسٹنٹ رجسٹرار نے جواب دیا کہ ہمیں نہیں پتہ جج صاحب کا آرڈر ہے اُن سے ہی پوچھ لیں، صرف پانچ رپورٹرز کو اجازت دی گئی تھی تو پھر کوئی بھی کورٹ میں نہیں گیا. 

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: