سنٹرل ماڈل سکول کے امور کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعلیٰ کی صدارت میں خصوصی اجلاس

May 17, 2023 | 11:05:AM
سنٹرل ماڈل سکول کے امور کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعلیٰ کی صدارت میں خصوصی اجلاس
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ سید محسن رضا نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سنٹرل ماڈ ل سکول لاہور کے امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے سکول کے زیرتعلیم طلبہ کو داخلوں میں ترجیح دینےکی ہدایت کی جبکہ طلبہ کو کلاس 6 سے 10 اور او لیول کے داخلہ ٹیسٹ میں 10 نمبراضافی دیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سنٹرل ماڈل سکول کی عمارت کو ’گرین بلڈنگ‘ قرار دینے کی ہدایات بھی جاری کیں، اسکے علاوہ تعمیر و بحالی کےدوران سکول میں درخت کاٹنے پر پابندی یقینی بنائی جائے گی۔

اجلاس میں سکول کی بلڈنگ کو نجی شعبے کے اشتراک سے سولر انرجی پر منتقل کرنے کی تجویز بھی زیرِ بحث لائی گئی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سکول کی تاریخی عمارت کے قدیمی حسن تعمیر کو برقرار رکھا جائے، طلبہ کو مفت یونیفارم، شوز اور اسٹیشنری فراہم کرنے کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا سی بی ڈی کلمہ چوک مین بلیوارڈ منصوبے کا افتتاح 

انہوں نے مزید کہا کہ سنٹرل ماڈ ل سکول کے نئے پراجیکٹ میں طلبہ سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی اور کیمبرج کے طلبہ کو تمام کتابیں مفت فراہم کرنے کی منظوری۔

اسکے علاوہ ہر طالبعلم کو 2 ہزار ماہانہ سکالر شپ اور 250 روپے روزانہ کنوینس الاؤنس بھی دیا جائیگا۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سنٹرل ماڈ ل سکول میں امتحانات کیلئے 16 ہزار سے زائد طلبہ رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

اجلاس میں صوبائی وزراء منصور قادر، عامر میر، ڈاکٹر جاوید اکرم، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز سکول ایجوکیشن، سی اینڈ ڈبلیو، قانون، انفارمیشن اور ایس اینڈ جی اے ڈی نے بھی شرکت کی۔

اس کے ساتھ ساتھ چیئرمین پی آئی ٹی بی، ڈپٹی کمشنر، ایم ڈی دانش سکول اتھارٹی، چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ،سی ای او ایجوکیشن اور ڈی جی پی آر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔