مہو ش حیات سیا ستدا ن بنیں گی

May 17, 2021 | 20:39:PM
مہو ش حیات سیا ستدا ن بنیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف اداکارہ اور تمغہ امتیاز کی حامل مہوش حیات کا کہنا ہے کہ سیاست میں آنا میری خواہش ہے، جب بھی موقع ملا تو ضرور قدم رکھوں گی۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مہوش حیا ت نے اپنی نجی زندگی اور مستقبل کے ارادوں سے بھی آگاہ کیااور بتا یا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر لوگ سوشل میڈیا پر ہمیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں جس سے ہمیں بھی تکلیف ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فلم سائن کرنے پہلے میں سکرپٹ کا مطالعہ کرتی ہوں اور فلم میں اپنے کردار کا جائزہ لیتی ہوں، میری سب سے پہلی ترجیح اچھا کردار ہوتا ہے، اس میں بہتری کیلیے ڈائریکٹر سے صلاح مشورہ بھی کرتی ہوں۔ بے نظیر بھٹو شہید کی زندگی پر مبنی ایک فلم پر کام ہورہا ہے اس میں ضرور کام کروں گی، پہلے سیاست میں اتنی دلچسپی نہیں تھی البتہ کرنٹ افیئرز شوق سے دیکھتی تھی۔ اس حکومت کے آنے کے بعد میرا ارادہ ہے کہ سیاسی میدان میں قدم رکھوں، جو لوگ اس ملک کی نمائندگی کرسکتے ہیں یا سفیر بن سکتے ہیں ان کو سیاست میں ضرور آنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: تا خیرسے ہی سہی ۔۔مایا علی نے سوشل میڈیاصا رفین کو عیدی دے دی