کانزفلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے والی ایمیلی ڈیکین کاانتقال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کانزفلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے والی بیلجیئن اداکارہ ایمیلی ڈیکین43 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
اکتوبر2023ء میں ایمیلی ڈیکین نے انکشاف کیا تھا کہ وہ ایک مہلک بیماری" ایڈرینل گلینڈ کینسر"میں مبتلا ہیں،یہ ایک غیر معمولی قسم کا سرطان ہوتا ہے جو جسم میں ہارمونل عدم توازن اور دیگر پیچیدگیاں پیدا کرتا ہے۔

29 اگست 1981ء کو بیلجیئم میں پیدا ہونےوالی ایمیلی ڈیکین نے بیلجیئم کے میوزک اینڈ اسپوکن ورڈ اکیڈمی میں تعلیم حاصل کی، 12 سال کی عمر میں تھیٹر پراداکاری شروع کی۔
یہ بھی پڑھیں:آج کا ڈرامہ اپنی بیٹی کیساتھ بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتی:سعدیہ امام
انہوں نے 1999ء میں محض 17 سال کی عمر میں پہلی فلم "روزیٹا" میں مرکزی کردارکیا جس میں لاجواب اداکاری پر کانز فلم فیسٹیول میں انہیں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔