جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب اشتہاری قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔
آج تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب عدالت سے مسلسل غیر حاضر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:26 نومبر احتجاج، بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
علاوہ ازیں عدالت نے واثق قیوم عباسی، راجہ بشارت اور غیر حاضر کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی پر 26 نومبر احتجاج کے کیس میں عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کردی۔