نوکری کیلئے گھر سے کیوں نکلی، سسر کا بہو پر اینٹ سے تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بھارت میں نوکری کے لیے انٹرویو دینے جانے والی بہو پر سسر نے اینٹ سے حملہ کر کے زخمی کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے فرید آباد کی رہائشی کاجول نامی خاتون گھر کے معاشی معاملات میں اپنے شوہر کا ہاتھ بٹانا چاہتی تھی اور وہ نوکری کے لیے انٹرویو دینے جا رہی تھی کہ اس کے سسر کو پتہ چل گیا۔ کاجول کے سسر نے پہلے اپنی بہو کا راستہ روکا اور اسے واپس گھر جانے کا کہا لیکن جب کاجول نہ مانی تو اس کے سسر نے ہاتھ میں پکڑی اینٹ سے اسے مارنا شروع کر دیا۔کاجول کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے سر میں 17 ٹانکے آئے جبکہ لڑکی کے گھر والوں کی شکایت پر کاجول کے سسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔