سکولوں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری 

Mar 17, 2022 | 16:33:PM
لاہور ، پرائیویٹ سکولوں، موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان 
کیپشن: سکول کے بچے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)لاہور کے پرائیویٹ سکولوں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق موسم بہار کے آغاز کے بعد لاہور کے نجی سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔نجی سکولوں کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق  سکولوں میں  چھٹیاں 22 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی جبکہ پنجاب حکومت  کی جانب سے تا حال کوئی نو ٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا آغاز کب سے ہوگا۔

خیال رہے اس سے قبل محکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا  ہے۔ طلبا کو اس سال یکم جون سے 31 جولائی تک دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں ملیں گی اور  کلاس1 تا 8  کے امتحانات مئی کے مہینے میں شروع ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈین گانے پر طالبات کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل