نائیجر :مسلح افراد نے 58 شہریوں کو قتل کردیا،حکومت کا 3روزہ سوگ کا اعلان

Mar 17, 2021 | 13:43:PM
 نائیجر :مسلح افراد نے 58 شہریوں کو قتل کردیا،حکومت کا 3روزہ سوگ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عرب میڈیا کے مطابق مسلح افراد نےافریقی ملک  نائیجر کے جنوب مغربی علاقے میں قریبی گاؤں سے گزرنے والے ایک قافلے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 58 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قافلہ مارکیٹ سے واپس آرہا تھا جس پر گھات لگائے افراد نے حملہ کیا اور فائرنگ کرکے قافلے میں شامل افراد کو ہلاک کردیا۔عرب میڈیا نے بتایا  ہےکہ جنوب مغربی نائیجر کے جس علاقے میں قافلے پر حملہ کیا گیا وہ مالی اور مغربی افریقا کے ملک برکینا فاسو کی سرحد کے قریب واقع ہے جب کہ اس علاقے میں مسلح گروپوں کی جانب سے قاتلانہ حملوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

حکومتی ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اس پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ نائیجر میں ہونے والے قاتلانہ حملے ملک کے نئے صدر کے لیے ابھرتا ہوا سکیورٹی چیلنج ہے، نائیجر میں رواں سال فروری میں نئی حکومت وجود میں آئی ہے اور محمد بازوم ملک کے نئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔