بجٹ میں عام آدمی کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے، صدر زرداری سے شہباز شریف کی ملاقات

Jun 17, 2025 | 18:52:PM
بجٹ میں عام آدمی کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے، صدر زرداری سے شہباز شریف کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات،دونوں اہم شخصیات نے ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو  کی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار ،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بند ی اور خصوصی اقدامات ،احسن اقبال ،وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف ،سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے ۔وزیرِ اعظم نے صدرِ مملکت کو اپنے حالیہ سرکاری دورۂ متحدہ عرب امارات اور وفاقی بجٹ کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں عام آدمی، خصوصاً محنت کشوں اور کم آمدنی والے طبقات کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے، بجٹ میں تنخواہ دار، پینشنرز ، مزدور اور پسماندہ طبقات کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے،روزگار کے مواقع پیدا کرنے، غریب اور کمزورطبقات کی معاونت کے لیے سماجی تحفظ کی اسکیموں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہورہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے متعلق ترمیمی روسٹر جاری