وزیراعلیٰ پنجاب کو کندھے میں تکلیف،میو ہسپتال  میں ایم آر آئی ٹیسٹ 

Jun 17, 2025 | 18:43:PM
وزیراعلیٰ پنجاب کو کندھے میں تکلیف،میو ہسپتال  میں ایم آر آئی ٹیسٹ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کے  کندھے میں  تکلیف کے باعث میو ہسپتال  آمد، ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کے کندھے میں تکلیف کے باعث میو ہسپتال میں ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا ۔وزیر اعلی کے  ایم آر آئی ٹیسٹ کیلئے پہلے سروسز ہسپتال میں تیاری کی گئی لیکن پھر میو ہسپتال میں ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا ۔وزیر اعلی مریم نواز ایم آر آئی ٹیسٹ کے بعد میو ہسپتال سرجیکل ٹاور سے واپس چلی گئیں۔وزیر اعلی مریم نواز کے کندھے کا ایم آر آئی ٹیسٹ نارمل آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی کو فروزن شیلڈر کی تکلیف کے باعث ایم آر آئی کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:لاہورہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے متعلق ترمیمی روسٹر جاری