مجھے بہت لوگوں نے کہا میں ہیرو نہیں لگتا، اداکار حمزہ سہیل

Jun 17, 2023 | 11:20:AM
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار حمزہ سہیل نے نے انکشاف کیا ہے کہ شروعات میں انہیں مسترد کر دیا گیا تھا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار حمزہ سہیل نے نے انکشاف کیا ہے کہ شروعات میں انہیں مسترد کر دیا گیا تھا۔

 کامیڈین اداکار سہیل احمد کے بیٹے حمزہ سہیل نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ایک اداکار کا بیٹا ہونے کے باوجود بھی انہیں اپنا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے لانے اور شوبز میں قدم رکھنے کیلئے بہت محنت کرنی پڑی۔

حمزہ سہیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں 35 سے 40 آڈیشنز دیئے تھے اور پروڈکشن ہاوسز سمیت کافی لوگوں نے انہیں یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ وہ ہیرو نہیں لگتے۔

حمزہ نے بتایا کہ کئی لوگوں نے تو میرے سامنے ہی مجھے یہ بات کہہ دی کہ میں ہیرو نہیں لگتا اور کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ میں شکل سے چھوٹا لگتا ہوں۔

حمزہ سہیل نے یہ بھی بتایا کہ گلوکار و اداکار دانیال ظفر ان کے بہترین دوست ہیں اور وہ دونوں ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے۔

یاد رہے کہ رواں سال حمزہ سہیل نے رمضان اسپیشل ڈرامہ سیریل ’فیری ٹیل‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جس سے انہیں خوب شہرت ملی۔