سی ڈی اے کے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی،سرمایہ کاروں کی19.56 ارب روپے کی خریداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے )کے کمرشل پلاٹوں کا نیلام عام تیسرے دن کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا،نیلام عام میں سرمایہ کاروں نے سی ڈی اے پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اب تک 8 کمرشل پلاٹس اور بلیو ایریا پارکنگ پلازے کی 4 دکانیں مجموعی طور پر 19.56 ارب روپے میں نیلام کی گئی ہیں۔
تفصیلا تکے مطابق چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کمرشل پلاٹس کی شفاف نیلامی کے عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کی،سرمایہ کاروں نے بلیو ایریا پارکنگ پلازہ میں دکانوں کی خریداری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور نیلامی کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،نیلامی کے تیسرے دن دکان نمبر 8-A بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کو 14.57 کروڑ میں ہوئی ، جبکہ دکان نمبر 10-A بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کو 14.32 کروڑ میں ،دکان نمبر 12-A بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کو 14.67 کروڑ میں،دکان نمبر 8-C بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کو 9.43 کروڑ میں نیلام ہوئی۔
نیلامی کے دوسرے دن پلاٹ نمبر 20 پٹرول پمپ کیٹیگری I-14 مرکز میں واقع 1.64 ارب میں نیلام ہوا جبکہ پلاٹ نمبر 1-E واقع F-11/1 میں تقریباً 25.13 کروڑ میں،بلیو ایریا (8-G) کا پلاٹ نمبر 13 تقریباً 7.24 ارب روپے میں نیلام ہوا۔
نیلامی کے تیسرے دن بلیو ایریا (8-G) کا پلاٹ نمبر 14 تقریباً 4.16 ارب روپے میں نیلام ہوا ، جبکہبلیو ایریا (8-G) کا پلاٹ نمبر 12 تقریباً 3.60 ارب روپے میں،آئی چودہ کا پلاٹ نمبر 3-A تقریباً 74.932 کروڑ روپے میں ،مرکز I-14 کا پلاٹ نمبر 3B کو 70.932 کروڑ روپے میں ،مرکز I-14 کا پلاٹ نمبر 10A کو 66.932 کروڑ روپے میں ہوا۔
نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس اور دکانیں شفاف طریقہ کار کے مطابق سرمایہ کاری کیلئے اوپن آکشن کے ذریعے نیلام کئے پیش کی گئیں۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی اسلام آباد شہر کی تعمیر و ترقی، سیکٹر ڈیویلپمنٹ، روڈ انفراسکٹچر کی بہتری اور بیوٹیفکیشن پر خرچ کی جائے گی تاکہ اسلام آباد کو ایک ماڈل اور مثالی شہر بنانے میں مدد مل سکے۔
یہ بھی پڑھیں: قدرتی آفات کوئی حکومت فیس نہیں کرسکتی ،الحمداللہ روالپنڈی میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا،بلال یاسین