نوجوان اطالوی سائیکلسٹ سموئیلے پریویتیرا ٹور کے دوران حادثے میں ہلاک

Jul 17, 2025 | 18:24:PM
نوجوان اطالوی سائیکلسٹ سموئیلے پریویتیرا ٹور کے دوران حادثے میں ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سائیکلنگ کی دنیا سے تعلق رکھنےوالے  19 سالہ اطالوی نوجوان سائیکلسٹ سموئیلے پریویتیرا بدھ کے روز ٹور آف آوستے ویلی مونٹ بلانک کے دوران ایک المناک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

اطالوی سائیکلنگ فیڈریشن (FCI) نے جمعرات کو ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ شمال مغربی اٹلی کے علاقے پونٹے میں اس وقت پیش آیا جب پریویتیرا تیز رفتاری کے ساتھ ایک ڈاؤن ہِل حصے میں سواری کر رہے تھے اور مبینہ طور پر ایک  سپیڈ بمپ سے ٹکرا کر کنٹرول کھو بیٹھے۔

پریویتیرا کا تعلق امریکی سائیکلنگ ٹیم "ہیگنز برمن جے کو" سے تھا جس کے ساتھ یہ ان کا دوسرا سیزن تھا،حادثے کے فوراً بعد میڈیکل ٹیم نے جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی  مگر بعد ازاں آوستہ کے پارینی ہسپتال میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

اس اندوہناک واقعے کے باعث جمعرات کو شیڈول دوسری  سٹیج کو منسوخ کر دیا گیا ہے، منتظمین کے مطابق جمعہ کو ہونے والی تیسری سٹیج سے قبل سموئیلے کی یاد میں ایک لمحۂ خاموشی اختیار کی جائے گی  جبکہ ریس کا ابتدائی حصہ نیوٹرل رکھا جائے گا تاکہ کھلاڑی جذباتی طور پر خود کو سنبھال سکیں۔

گزشتہ برسوں میں پیش آنے والے ایسے ہی دیگر واقعات بھی سائیکلنگ دنیا کو سوگوار کر چکے ہیں، جولائی 2024 میں ناروے کے 25 سالہ سائیکلسٹ آندرے ڈریگے  اور 2023 میں سوئٹزرلینڈ کے جینو میڈر، ٹورز کے دوران پیش آنے والے حادثات میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں : فیس بک نے مونیٹائزیشن کیلئے سخت شرائط کا اعلان کر دیا