سیاسی مخالفین بھی ووٹ کو عزت دیں اور دھاندلی سے دور رہیں ،عطاتارڑ

Jul 17, 2022 | 15:11:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سیاسی مخالفین بھی ووٹ کو عزت دیں اور دھاندلی سے دور رہیں ،عطاتارڑ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )وزیرداخلہ پنجاب عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ غنڈہ گردی اور بدمعاشی کرنے والوں کے ساتھ سخت ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 20 حلقوں میں میں منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ پنجاب عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ الیکشن کے انعقاد اور ووٹ کی عزت کو یقینی بنائیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف کو مخاطب کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ ‘عمران اینڈ کمپنی’ عوام کے فیصلے کو تسلیم کرے، اور اسے زور زبردستی سے بدلنے کےلئے غیر قانونی ہتھکنڈوں سے باز رہے۔

عطا تارڑ نے عوام سے درخواست کی کہ سیاسی مخالفین بھی ووٹ کو عزت دیں اور دھاندلی سے دور رہیں، کسی نے غنڈہ گردی یا بدمعاشی کرنے کی حماقت کی تو سخت ہاتھوں سے نمٹیں گے، شرانگیزی، فساد اور اور غنڈہ گردی نہیں ہونے دیں گے، انتخابات کے انعقاد کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں الیکشن کمیشن کا بھرپور ساتھ دیں گے۔