امتحانات ملتوی.؟۔۔وفاقی وزیر تعلیم نے بڑا اعلان کر دیا

Jul 17, 2021 | 17:41:PM
امتحانات ملتوی.؟۔۔وفاقی وزیر تعلیم نے بڑا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( نیوز ایجنسی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ طلبہ جو مرضی کر لیں امتحانات ہر صورت ہوں گے، اگر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے منع کیا تو امتحان ملتوی کر دیں گے۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر اور انڈین وائرس سے امتحانات کو کوئی خطرہ نہیں ،احتیاطی تدابیر پر عمل کرانا محکمہ تعلیم نہیں بلکہ محکمہ ہیلتھ کا کام ہے، امتحانات اور سکولوں کے حوالے سے جتنے بھی فیصلے کئے گئے وہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اور محکمہ صحت کے کہنے پر کئے گئے۔ میرے پاس جتنا اختیار ہے امتحان لیتا رہوں گا اور تمام صوبے بھی امتحان لیتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 90 فیصد بچے امتحان دینا چاہتے تھے اس لئے امتحان ہو رہے ہیں، یہ کیسا احتجاج ہوا کہ ہم امتحان نہیں دیں گے۔ تمام وزرا ئے تعلیم کی باہمی مشاورت کے بعد بچوں کی آسانی کیلئے تین سبجیکٹ کا امتحان لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ بچے پڑھتے ہی اس وقت ہیں جب ان سے امتحان لئے جائیں۔ اپوزیشن کو سیاست کرنے کا موقع چاہئے ان کا امتحانات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔داسو ڈیم۔۔چینی کمپنی نے کام بند کر دیا۔۔تمام پاکستانی ملازم فارغ