عالمی آرگینک کاسمیٹکس مارکیٹ کا حجم اربوں ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے: نجم مزاری

پاکستان امریکہ ، یورپ ،خلیجی ممالک کو آرگینک خوراک ،مصنوعات کی اربوں ڈالرزکی برآمدات کر سکتا ہے:ریسرچ آرگینک خوراک اور مصنوعات

Jan 17, 2026 | 13:11:PM
عالمی آرگینک کاسمیٹکس مارکیٹ کا حجم اربوں ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے: نجم مزاری
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ 2024میں عالمی آرگینک کاسمیٹکس مارکیٹ کی قدر تقریباً 324.95ارب ڈالر تھی جو سالانہ9.8فیصد گروتھ سے2032تک 686.49ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے ،اسی طرح عالمی آرگینک خوراک کی مارکیٹ کا حجم بھی مثبت گروتھ کے ساتھ2033تک 593.98ارب ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے ۔

اپنے ایک بیان  نجم مزاری نے کہا کہ دنیا بھر میں آرگینک زراعت کا رقبہ بڑھ رہا ہے جو دنیا بھر میں 99ملین ہیکٹر تک پہنچ چکا ہے جبکہ عالمی طور پر آرگینک خوراک اور مصنوعات کی خریداری میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 15 اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آرگینک خوراک اور مصنوعات کی صنعت ابھی ابتدائی مراحل میںہے مگر صارفین میں صحت اور قدرتی مصنوعات کے لیے دلچسپی بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا آرگینک خوراک اور مصنوعات تیار کرنے والا ایک برانڈ امریکی منڈی تک رسائی حاصل کرنے کی ابتدائی کوششیںکر رہا ہے جو ملک کوقیمتی زر مبادلہ اور برآمدات میں اضافے کا موقع دے سکتا ہے،پاکستان امریکہ ، یورپ اور خلیجی ممالک کو آرگینک خوراک اورمصنوعات کی برآمدات سے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کر سکتا ہے جس کے لئے عملی اقدامات نا گزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس زرخیز زمین اور موسمیاتی حالات ہیں جو آرگینک زراعت کے لیے مناسب ہیں، اگر حکومت اور نجی شعبہ مل کر اس میں سرمایہ کاری کریں تو چند سالوں میں پاکستان عالمی دنیا میں اپنی ساکھ بنا سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  100سےزائدبچوں کو نشانہ بنانے والادرندہ گرفتار،ایسا کیس کہ پولیس بھی چونک گئی