سوڈان میں ڈرون حملہ ،28 افراد ہلاک

Feb 17, 2026 | 09:33:AM
سوڈان میں ڈرون حملہ ،28 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وسطی سوڈان کے علاقے شمالی کردفان میں ایک مصروف بازار پر ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہو گئے۔

 انسانی حقوق کی تنظیم ایمرجنسی لائرز کے مطابق حملہ اتوار کو قصبہ سوداری کے قریب الصفیہ مارکیٹ میں اس وقت کیا گیا جب وہاں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

یہ علاقہ نیم فوجی دستے کے زیرِ کنٹرول ہے اور یہاں سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

 کردفان خطہ اس وقت 3 سالہ جنگ کا اہم محاذ بن چکا ہے، جہاں دونوں فریق ڈرون حملوں کے ذریعے ایک دوسرے کے زیر اثر علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:اطالوی پائلٹ نے چلتی ٹرین پر طیارہ اتار کر دنیا کو حیران کردیا