فتنہ الہندوستان پر قابو پا لیا، حکومت، اتحادی جماعتوں پر ترس آتا ہے:سلیم بخاری

Feb 17, 2026 | 00:16:AM
فتنہ الہندوستان پر قابو پا لیا، حکومت، اتحادی جماعتوں پر ترس آتا ہے:سلیم بخاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرخ احمد)معروف تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کارروائیوں کے حوالے سے فتنہ الہندوستان پر کافی حد تک قابو پالیا، صدر مملکت آصف زرداری کا جیل کاٹنے سے متعلق بیان دُرست ہے، حکومت اور اتحادی جماعتوں پر ترس آتا ہے۔

24 نیوز کے مقبول پروگرام ’’سلیم بخاری شو‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکہ نے بحری بیڑہ بھیج کے وہ اثرات تو مرتب نہ ہوسکے جو کہ وہ  حاصل کرنا چاتا تھا بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ امریکہ کی تمام تر کوششوں کے باوجود ایران اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا۔ بلکہ وہ ابھی تک اپنی جگہ اسی طرح ڈٹا ہوا ہے۔اور ایرانی قیادت اپنے موقف پر پہلے دن کی طرح قائم و دائم ہے۔

اس لیے بچا طور پر کہا جا سکتا ہے کہ  امریکہ کو ایران کے معاملے میں  وہ اچیومنٹس  تو حاصل نہیں ہو سکیں ہیں جو کہ وہ توقع کر رہا تھا، اس لیے یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ امریکہ کا ایک بیڑہ آجائے دوسرا بیڑا آجائے اس سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔

انھوں نے کہا کہ اصل صورتحال یہ ہے کہ جب ایک طرف مذاکرات ہو رہے ہوں اور دوسری طرف قوت کا مظاہری کیا جا رہا ہے اور تیسری جانب بھیڑیا نما انسان  نیتن یاہو جوکہ نہتے مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہے اور اب وہ مغربی کنارے کو ہڑپ کرنے کے در پے ہے۔

سلیم بخاری نے کہا کہ اس نے قانون پاس کر لیا ہے کہ اہل فلسطین اپنی ملکیت  ثابت  کریں گے، فیصلے کے تحت زمین کے اندراج کا عمل دوبارہ شروع ہوگا جو 1967 سے معطل تھا، فلسطینیوں کو ملکیت ثابت کرنے کے لیے دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔

تجزیہ کار نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی کونے میں اس قسم کی ریاستی دہشت گردی کی مثال نہیں ملتی۔نیتن یاہو ایک ایسے بھیڑیے کی طرح ہے جس کے اگے شکار کوئی مزاحمت نہ کرے تو وہ سب کو کھا جاتا ہے۔

سلیم بخاری نے بانی کی بیماری پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تو حکومت اور اتحادی جماعتوں پر ترس آتا ہے کیوں کہ بانی تحریک انصاف نے جیل جانے سے پہلے کہا تھا کہ میں اس سسٹم کو اور اس حکومت کو نہیں مانتا او نہ ہی اس کو چلنے دینا ہے لہذا  اس کی پارٹی اس پر عمل کررہی ہے،چاہے سڑکیں بند کرنی ہوں چاہے جلسے جلسوس یا لانگ مارچ کرنے ہوں۔

اس کا نتیجہ کیا نکلا ہے پارٹی کا ٹوٹل فوکس منفی سرگرمیوں پرہے یہی وجہ ہے کہ نہ کے پی کی حکومت کچھ کر پا رہی ہے پچھلے پندرہ سال سے اور نہ ہی کوئی کنٹری بیوشن ہے نیشنل لیجسلیشن  میں یا کوئی عوامی فلاح کے کاموں میں احتجاج احتجاج۔جب سے حکومت بنی ہے کے پی  کی حتی کے جب عمران خان خود وفاق میں حکومت میں تھے اس وقت بھی اس حکومت نے سوائے احتجاج کے کچھ کر کے نہیں دیا۔تو اسلیے میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ تو بھولے لوگ ہیں جو اپوزیشن نے کرنا ہے وہ اپنے کام پر لگے ہوئے ہیں۔

انہوں  نے صدر زرداری  کی بانی تحریک انصاف کو بلکل درست قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے خود نہ صرف جیل کاٹی ہے بلکہ انہوں نے سیاسی لیڈرران میں سب سے لمبی جیل کاٹی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سلیم بخاری نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کی جانب سے بلوچوں کی نسل کشی جاری ہے۔ بھارتی پراکسیز کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔بلوچ عوام فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بیانیہ کو مسترد کر کے بلوچ نسل کشی کیخلاف آواز اُٹھانے لگے۔

اس پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی کوششوں سے ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے اور اور اب دہشتگرد چھپ کر وار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔  اس کا مطلب ہے کہ فیلڈ مارشل کی کوششوں کی بدولت ملک میں بد امنی اور فتنہ الہندوستان کی سرگرمیوں پر کافی حد تک قابو  پالیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کامعائنہ ؛سپریم کورٹ کاتحریری حکمنامہ جاری