چیمپئنز ٹرافی، پی آئی اے تمام ٹیموں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی) چیمپئنز ٹرافی کے دوران پی آئی اے بین الاقوامی ٹیموں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی،کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے درمیان 9 خصوصی چارٹر پروازیں چلائی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پاکستان میں منعقد ہونے والی کرکٹ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی بین الاقوامی ٹیموں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی،پی آئی اے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون کے ساتھ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔
مزید پڑھیں:پی آئی اے کا ساڑھے 4 سال بعد یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، پہلی پرواز پیرس روانہ
پی آئی اے چیمپئن ٹرافی میں کرکٹ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے لئے خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کرے گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق دوران پرواز مہمان ٹیموں کو پاکستانی ثقافت سے روشناس کروانے کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں،کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے درمیان 09 خصوصی چارٹر پروازیں چلائی جائیں گی۔