انتخابات میں دھاندلی؛ مستعفی کمشنر راولپنڈی سمیت تمام ملوث آر اوز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست 

Feb 17, 2024 | 18:11:PM
انتخابات میں دھاندلی؛ مستعفی کمشنر راولپنڈی سمیت تمام ملوث آر اوز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست 
کیپشن: کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انتخابات میں دھاندلی اعتراف کے معاملے پر مستعفی کمشنر راولپنڈی سمیت تمام ملوث آر اوز کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی۔درخواست ارسلان احمد نامی وکیل کی طرف تھانہ سول لائنز میں دی گئی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کمشنر راولپنڈی نے الیکشن دھاندلی کا اعتراف کرکے ملکی مفاد کو نقصان پہنچایا،الیکشن 2024 میں دھاندلی اور نتائج میں ردوبدل کرنے والے کسی صورت رعایت کے مستحق نہیں،کمشنر راولپنڈی سمیت تمام ملوث افراد نے پاکستان اور اسکی عوام سے غداری کی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مستعفی کمشنر راولپنڈی اور تمام ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: آج خودکشی کی کوشش کی پھر سوچا کیوں نہ عوام کے سامنے یہ سب رکھوں، کمشنر راولپنڈی