ڈالر کا ریٹ گرسکتا ہے؟ ماہرین  نےخبردار کر دیا

Feb 17, 2024 | 15:54:PM
ڈالر کا ریٹ گرسکتا ہے؟ ماہرین  نےخبردار کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )معاشی ماہرین نے آئندہ دنوں میں ڈالر کی قدر میں ناقابل یقین کمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے ڈالر رکھنے والوں کو خبردار کردیا۔

 پاکستان میں ایکسچینج کمپنیوں کی ایسوسی ایشن (ای سی اے پی) کے چیئرمین ملک بوستان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں، بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد اور سمگلرز کیخلاف کارروائی کے بعد ملکی ترسیلات زر میں 10 سے20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے،  کریک ڈاﺅن سے قبل ایکس چینج کمپنیوں کو روزانہ 5 ملین ڈالرز ملتے تھے لیکن اب انہیں 15 ملین ڈالرز مل رہے ہیں یعنی اس میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ کے ریٹس میں نمایاں کمی آئی ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں، بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد اور سمگلرز کیخلاف حالیہ کارروائی کے نتیجے میں بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد اور بینکوں کے درمیان گٹھ جوڑ بے نقاب ہوا ہے۔
ملک بوستان کا مزید کہنا تھا کہ ڈالرزکی بڑی تعداد مختلف بینکوں کے لاکرز میں رکھی گئی تھی اور بینکوں کا عملہ بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد کے ساتھ مل کر یہ ڈالرز حوالہ اور ہنڈی میں استعمال کرتے تھے، اگر کارروائی جاری رہی تو ڈالر 250 روپے سے نیچے آجائے گا۔

 واضح رہے ڈالر مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاون سے گذشتہ 2ہفتوں میں روپے کی قدر میں 4فیصد کا اضافہ ہوا اور روپیہ کی قدر میں مجموعی طور پر 12روپے 19پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں یکم ستمبر سے اب تک ڈالر 32روپے سستا ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛  معروف کارساز کمپنی نے الیکٹرک گاڑی ”اورا3“ متعارف کرا دی