شہباز شریف نے سینٹ امیدواروں کے ٹکٹوں پر دستخط کر دیئے

Feb 17, 2021 | 15:17:PM
شہباز شریف نے سینٹ امیدواروں کے ٹکٹوں پر دستخط کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز  شریف نے سینٹ انتخابات کے لئے نامزد تمام لیگی امیدواروں کے ٹکٹوں پر  دستخط کر دیئے۔

شہباز شریف نے ن لیگی امیدواروں کے ٹکٹوں پر دستخط نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر کئے۔ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے سینٹ انتخابات کے لئے پرویز رشید، اعظم نذیر تارڑ، مشاہد اللہ خان، پروفیسر ساجد میر اور سعدیہ عباسی کو ٹکٹ دینے کی منظوری دی تھی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 3 مارچ کو سینٹ انتخابات کروانے کا اعلان کر رکھا ہے اور امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔