سینٹ کےانتخابی دنگل سے قبل بڑے بڑے نام آؤٹ

Feb 17, 2021 | 10:15:AM
سینٹ کےانتخابی دنگل سے قبل بڑے بڑے نام آؤٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) 3 مارچ کو سینٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات ہوں گے، اس بار بڑے بڑے نام اور سینئرارکان سینٹ سے باہر ہوجائیں گے،کئی  شخصیات اس بار سینٹ کی ٹکٹ ہی حاصل نہ کرسکیں جبکہ کچھ ارکان تعداد کم ہونے کے باعث منتخب نہیں ہوسکیں گے

سینٹ میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے چیئرمین  راجہ ظفرالحق ایوان بالا میں نظر نہیں آئیں گے،پارٹی کی جانب سے انہیں اس بار سینٹ ٹکٹ سے محروم رکھا گیا ہے۔اسی طرح ن لیگ کے جاوید عباسی، پیپلزپارٹی کے سینئررہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک بھی سینٹ کی ٹکٹ حاصل نہ کرسکے۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی مدت ختم ہورہی ہے اب وہ دوبارہ سینٹر منتخب نہیں ہوں گے۔بی این پی مینگل کے سیکرٹری جنرل سینیٹر جہانزیب جمالدینی،نیشنل پارٹی کے میر کبیر شہی، پی کے میپ کے سیکرٹری جنرل سینیٹر عثمان کاکڑ ارکان کم ہونے کے باعث سینٹ سے باہر ہو گئے۔پی ٹی آئی کے چیف وہیپ ساجد طوری اور  ایم کیو ایم کے بیرسٹر سیف بھی پارٹی ٹکٹ حاصل نہ کرسکے۔