ملک کے 3 بڑے ایئرپورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کر دی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ملک کے 3 بڑے ایئرپورٹس پر امیگریشن کے لیے ای گیٹس نصب کرنے کے منصوبے میں پیش رفت ہوئی ہے،ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ای گیٹس نصب کرنے کے لیے جگہ کا تعین کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کے کاؤنٹرز پر ای گیٹس نصب کی جائیں گی، جس سے مسافروں کا امیگریشن میں وقت بچانے میں مدد ملے گی۔ اس منصوبے پر ایف آئی اے، ایئرپورٹس اتھارٹی اور نادرا مل کر کام کر رہے ہیں۔
ای گیٹس ایف آئی اے کے ڈیپارچر اور آرائیول کاؤنٹرز پر نصب کی جائیں گی، اور ابتدا میں یہ سہولت کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب میں4.3شدت کا زلزلہ،عمارتیں لرز اٹھیں