خام تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں

Dec 17, 2025 | 11:50:AM
خام تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔

برینٹ خام تیل 3 فیصد کمی کے بعد 58.92 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے، امریکی خام تیل 2.7 فیصد کمی سے 55.27 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یوکرین امن معاہدہ تیل مارکیٹ پر اثر انداز ہو سکتا ہے، اس کے علاوہ روسی تیل پر پابندیوں سے پیدا لاجسٹک رکاوٹیں ختم ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے  بڑی خبر

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔