نئی سفری پابندیاں، مزید 20 ممالک کے شہری امریکا داخلے سے محروم

Dec 17, 2025 | 08:12:AM
نئی سفری پابندیاں، مزید 20 ممالک کے شہری امریکا داخلے سے محروم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید 20 ممالک کے شہریوں پر امریکا کے سفر پر پابندی عائد کر دی ۔
  پابندیوں کا اطلاق یکم جنوری 2026سے ہوگا،نئی پالیسی کے تحت ان ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ، امریکی شہریوں کے اہلِ خانہ اور افغان سپیشل امیگرینٹ ویزا رکھنے والے افراد بھی پابندیوں کی زد میں آئیں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق جن ممالک کے شہریوں پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے ان میں شام، جنوبی سوڈان، نائجر، مالی اور برکینا فاسو شامل ہیں،اس کے علاوہ ان افراد کے امریکا سفر پر بھی پابندی ہوگی جن کی سفری دستاویزات فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔
اسی پالیسی کے تحت بعض ممالک کے شہریوں پر جزوی سفری پابندیاں بھی لگائی گئی ہیں،ان ممالک میں انگولا، انٹیگوا، باربوڈا، بنین، آئیوری کوسٹ، ڈومینیکا، گبون، گیمبیا، ملاوی، موریطانیہ، نائجر، سینیگال، تنزانیہ، ٹونگا، زیمبیا اور زمبابوے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میکسیکو سٹی کی اسمبلی میں خواتین اراکین میں جھگڑا، بال کھینچے، تھپڑ مارے، ویڈیو وائرل
واضح  رہے کہ صدر ٹرمپ اس سے قبل جون میں بھی افغانستان سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کر چکے ہیں، تازہ فیصلے کے بعد سفری پابندیوں کی زد میں آنے والے ممالک کی مجموعی تعداد بڑھ کر 35 ہو گئی ہے۔