محمد رضوان کا سیلاب متاثرین کے نام ہمدردی بھرا پیغام

Aug 17, 2025 | 15:05:PM
محمد رضوان کا سیلاب متاثرین کے نام ہمدردی بھرا پیغام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلابی صورتحال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں محمد رضوان نے لکھا کہ میری دعائیں اور محبتیں خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ ہیں۔ 

 انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے جڑی کہانیاں اور مناظر دل توڑ دینے والے ہیں، تمام متاثرہ خاندان یہ جان لیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں:بادل پھٹنے کا خطرہ ،رین ایمرجنسی نافذ
محمد رضوان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھیں، عطیات دیں اور ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہر چھوٹی سے چھوٹی مدد بھی بڑا فرق ڈال سکتی ہے۔

قومی کرکٹر کے اس جذبہ خیرسگالی کو مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔