جرائم کی روک تھام کیلئے نقلی پولیس تعینات

Aug 17, 2025 | 10:05:AM
جرائم کی روک تھام کیلئے نقلی پولیس تعینات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جنوبی کوریا نے جرائم کی روک تھام کے لیے ہولوگرافک پولیس اہلکار متعارف کروائے ہیں جو کہ ایک منفرد اور دلچسپ تکنیکی اقدام سمجھا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کے تحت، سیول کے پارک میں ایک زندہ سائز تھری ڈی ہولوگرام پولیس اہلکار کو نصب کیا گیا ہے۔

 یہ ہر رات شام 7 بجے سے 10 بجے تک فعال رہتا ہے۔

یہ اہلکار سیاحوں کو یہ پیغام دیتا ہے کہ اگر تشدد یا کسی ہنگامی صورتحال ہو، پولیس فوری طور پر ردعمل دے گی اور یہیں ہر جگہ نگرانی کیمرے نصب ہیں.

پولیس نے اکتوبر 2024 سے مئی 2025 کے دوران، پارک کے گردونواح میں ہونے والے جرائم میں تقریباً 22٪ کمی نوٹ کی۔

جنگبو پولیس اسٹیشن کے چیف آن ڈونگ کے مطابق یہ ہولوگرام ایک سمارٹ سیکیورٹی ڈیوائس کے طور پر کام کرتا ہے۔

ہولوگرام شہریوں کو تحفظ کا احساس دلاتا ہے اور بدانتظامی سے باز رکھنے کا نفسیاتی اثر رکھتا ہے۔

اگرچہ نگاہ سے واضح ہوتا ہے کہ یہ اصل پولیس اہلکار نہیں ہے، پھر بھی اس کا وجود اپنے آپ میں جرم کی فعالیت کو کم کرتا ہے۔