ننھے بچے نے باپ کی ضمانت کیلئے وکیل کو فیس میں پالتومرغا دیدیا

Aug 17, 2023 | 16:16:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین)  مزدور کا بیٹا ایان فیس نہ ہونے کے باعث اپنا پالتو اور پسندیدہ مرغا لے آیا فیس وصول کرتے ہوئے وکیل کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔

بچہ اپنا مرغا وکیل کو دیتے وقت چوم چوم کر روتا رہا۔ معصوم بچے ایان کو چچا محسن عباس نے بیٹا بنا کر پالا ہے۔

وکیل ملک پرویز کے مطابق پتوکی کے محسن عباس کو پولیس نے گرفتار کر رکھا ہے۔ محسن عباس چائے کے ہوٹل پر مزدوری کرتا ہے۔  پولیس نے 25ہزار روپے مانگے۔ 

مزید پڑھیں: بھارت میں 12 سالہ لڑکی اجتماعی زیادتی کا شکار، ملزمان کوئی اور نہیں بلکہ۔۔۔

محسن عباس ایک ہفتہ پولیس کی حراست میں رہا۔ محسن عباس کو بعد ازاں پیسے لیکر لاہور پولیس کے حوالے کر دیا۔ 

وکیل کا مزید کہنا ہے کہ محسن عباس کی درخواست ضمانت تیار کر لی ہے جلد فائل کر رہے ہیں۔