سوناملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا

Apr 17, 2024 | 17:17:PM
سوناملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ایاز رانا)معاشی استحکام کی باتیں صرف باتیں ہی ثابت ، ڈالر کے بعد سونے کی قیمت نے بھی ریکارڈ قائم کر دیا، ایک ہی دن میں 2200 روپے اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق عیدک کے بعد شروع ہونے والے کاروباری ہفتے  میں سونا مسلسل تیسرے روز بھی مہنگا ہوگیا، آج ہونے والے اضافے کے بعد فی تولہ سونا2 لاکھ 51 ہزار 900 روپے کا ہوگیا،دس گرام سونا 1887 روپے اضافے سے 2 لاکھ 15 ہزار 964 روپے کا ہوگیا ،عالمی مارکیٹ میں 21 ڈالر اضافے سے 2412 ڈالر فی اونس کا ہوگیا،ایک تولہ چاندی 130 روپے اضافے سے 2780 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈالر کی اونچی پرواز, روپے کو رگڑا لگ گیا