پرندوں کی سانپ کو گھیر کر مارنے کی حیران کن ویڈیو وائرل

Apr 17, 2023 | 10:57:AM
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک سانپ کو پرندوں نے گھیر رکھا ہے اور وہ ان کے آگے بے بس دکھائی دے رہا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک سانپ کو پرندوں نے گھیر رکھا ہے اور وہ ان کے آگے بے بس دکھائی دے رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرندے سانپ کو گھیر کر ایک کے بعد ایک چونچیں مار کر اس کی پٹائی کررہے ہیں۔

سانپ پرندوں کو جب بھی ڈسنے کی کوشش کرتا ہے وہ اڑ کر دور بھاگ جاتے ہیں اور پھر دوبارہ اسے چونچیں مارنے لگتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پرندوں کی یہ دلچسپ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

پرندوں کو ایک ٹیم کے طور پر اپنے دشمن پر حملہ کرتے اس طرح کبھی نہیں دیکھا۔ پرندوں کو بھی معلوم ہے کہ سانپ زہریلے ہوتے ہیں اور اس پر نمٹتے وقت احتیاط برتنی ہے۔