ملک بھر میں موسم کی صورتحال

Apr 17, 2023 | 09:49:AM
خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان، بالا ئی پنجاب ،شمال مشر قی بلو چستان اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری/ مو سلا دھار بارش کی بھی توقع۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان، بالا ئی پنجاب ،شمال مشر قی بلو چستان اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری/ مو سلا دھار بارش کی بھی توقع۔ 

 اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے جبکہ شام یا رات کے وقت تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات،  مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، کرم، وزیرستان، ڈی آئی خان، بنوں، شا نگلہ، بو نیر اور خیبر میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بعض مقامات پر ژالہ باری موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔

مری، گلیات ، خطہ پو ٹھو ہار میں راولپنڈی، اٹک، چکوال میں شام یا رات میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جزوی ابرآلود رہے گا۔ سکھر،لاڑکانہ، دادو کے گردونواح میں گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، پشین، قلات، خضدار، بارکھان، نصیر آباد، پنجگور اور آواران میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ  تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر  میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

دیگر کیٹیگریز: موسم